حیدرآباد۔9دسمبر(اعتماد نیوز)
امريکى صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ سياہ فام او رسفيد فام کا مسئلہ ان کا يا ان کے کنبہ کا ذاتى معاملہ نہيں ہے۔ اس وقت يہ ملک کے اہم مسائل ميں سے ايک ہے۔ ملک اسى وقت ترقى کرسکتا ہے کہ اس کے ہر ايک شہرى کو يہ محسو ہو کہ اس کے ساتھ زيادتى نہيں ہورہى ہے۔
صدر نے
يہ بھى کہا کہ سماجى تبديلى کے لئے پرامن احتجاج ضرورى ہے۔ مسٹر اوبامہ نے پير کے روز ايک ٹیلى ويژن چينل پر ديئے گئے انٹرويو ميں پرامن احتجاج کى وکالت کرتے ہوئے کہا کہ “ميرا خيال ہے کہ جب تک پرامن احتجاج چلتا ہے، تب تک يہ ضرورى ہے۔ ليکن جب يہ تشدد کى شکل اختيار کرليتا ہے تو يہ اپنا مقصد کھوديتا ہے”۔